Monday , December 4 2023
Breaking News
Home / Featured / چودھری پرویزالٰہی سے جرمن سفیر کی ملاقات، باہمی تعلقات و تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا

چودھری پرویزالٰہی سے جرمن سفیر کی ملاقات، باہمی تعلقات و تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا

پاکستان جرمنی کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور وہاں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد مقیم ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی

لاہور(17نومبر2019) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی پاکستان میں جرمنی کے سفیر برن ہارڈ سٹیفن شلیگ ہیک نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ چودھری پرویزالٰہی اور معزز مہمان نے دونوں ملکوں کے تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے دونوں ملکوں میں مختلف شعبوں میں تعلقات اور تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد جرمنی میں مقیم ہے اور وہ اپنے ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ جرمن سفیر نے چودھری پرویزالٰہی کے جذبات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات ہمارے لیے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *