چودھری شجاعت حسین سے ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری کی ملاقات، خیریت دریافت کی
November 18, 2019
Featured, News, Pictures, Urdu News
285 Views
دونوں اسلامی ممالک مذہب و ثقافت کے مضبوط بندھن میں بندھے ہیں، عوامی و تجارتی تعلقات کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق، چودھری شافع حسین بھی موجود تھے
لاہور(18نومبر2019) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ایران اور پاکستان دونوں اسلامی برادر ممالک ہیں جو مذہب و ثقافت کے مضبوط بندھن میں بندھے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان عوامی اور تجارتی تعلقات کو مزید بڑھانے پر بھی گفتگو کی گئی۔

