سینیٹر کامل علی آغا کی اہلیہ انتقال کر گئیں
November 20, 2019
Featured, News, Urdu News
240 Views
چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی، طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی اور سالک حسین کا اظہار تعزیت
لاہور(20نومبر2019) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔ ان کی نماز جنازہ کل بروز جمعرات صبح 11:30 بجے معصومیہ قبرستان نزد منشی ہسپتال، بند روڈ لاہور میں ادا کی جائے گی۔ پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، سیکرٹری جنرل مسلم لیگ طارق بشیر چیمہ وفاقی وزیر، ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی، سالک حسین اور خاندان کے دیگر افراد نے بیگم کامل علی آغا کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے مرحومہ کیلئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
