Wednesday , May 31 2023
Breaking News
Home / Featured / صرف آپ کی جماعت کی کشمیر پالیسی فرمانِ قائداعظمؒ کے مطابق ہے: چودھری شجاعت حسین سے سردار عتیق کی ملاقات

صرف آپ کی جماعت کی کشمیر پالیسی فرمانِ قائداعظمؒ کے مطابق ہے: چودھری شجاعت حسین سے سردار عتیق کی ملاقات

چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی نے سیاسی ماحول خوشگوار بنایا جس کے حکومت اور اپوزیشن دونوں معترف ہیں: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر

لاہور(20نومبر2019) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر اور مسلم کانفرنس کے سربراہ سردار عتیق احمد خان نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے چودھری شجاعت حسین کی مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار عتیق کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ واحد جماعت ہے جس نے کشمیر کی پالیسی کو قائداعظمؒ کے فرمودات کے عین مطابق اپنا رکھا ہے، ان کا خاندان چودھری ظہورالٰہی شہید سے لیکر آج تک ہر مشکل حالات میں سیاسی مرکز بنا ہوا ہے۔ انہوں نے چودھری شجاعت حسین سے درخواست کی کہ وہ پاکستانی قیادت سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بات کریں اس سلسلے میں مسلم کانفرنس سے جس قسم کا تعاون چاہئے ہم تیار ہیں۔ سردار عتیق نے مزید کہا کہ کشمیر تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ کشمیریوں کو نریندرمودی کے ظلم و ستم اور قتل و غارت سے نجات دلائی جائے۔ انہوں نے چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سیاسی ماحول کو جس طرح خوشگوار بنایا اس پر حکومت اور اپوزیشن دونوں ان کی معترف ہیں۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *