چودھری شجاعت حسین سے خطیب بادشاہی مسجد عبدالخبیر آزاد کی ملاقات
November 21, 2019
Featured, News, Pictures, Urdu News
476 Views
پاکستان کی سلامتی، کشمیر کی آزادی اور ان کی صحت کیلئے خصوصی دعا بھی کی، ملاقات میں چودھری شافع حسین اور رانا خالد بھی موجود تھے
لاہور(21نومبر2019) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے چودھری شجاعت حسین کی مکمل صحت یابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔ ملاقات میں چودھری شافع حسین اور رانا خالد بھی موجود تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے ان کی امامت میں نماز ظہر بھی ادا کی۔ اس موقع پر پاکستان کی سلامتی اور کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی طور پر دعا کی گئی۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے چودھری شجاعت حسین کو اپنے بیٹے کی شادی میں شرکت کا دعوت نامہ بھی دیا۔
چودھری شجاعت حسین سے مولانا اجمل قادری اور رحمن نصیر مرالہ کی ملاقات، خیریت دریافت کی
ملاقات میں چودھری زاہد حسین اور چودھری فیاض بھی موجود تھے
لاہور(21نومبر2019) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا اجمل قادری اور سابق رکن قومی اسمبلی چودھری رحمن نصیر مرالہ نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ چودھری شجاعت حسین نے رحمن نصیر کا شکریہ ادا کیا کہ وہ جرمنی میں بھی ان کی عیادت کیلئے تشریف لائے تھے۔ ملاقات میں چودھری زاہد حسین اور چودھری فیاض بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں نے چودھری شجاعت حسین کی صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔



