Saturday , December 9 2023
Breaking News
Home / Featured / خاتم الرسل رحمۃ للعالمینﷺ کی ذات اقدس سے محبت اور ان کی پیروی ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے: چودھری پرویزالٰہی

خاتم الرسل رحمۃ للعالمینﷺ کی ذات اقدس سے محبت اور ان کی پیروی ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے: چودھری پرویزالٰہی

مخلوق خدا کو معاف کرنا سیکھیں کہ یہی آقا ﷺکی سیرت ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی

سیرت النبی ﷺکا ہر گوشہ تابناک اور ہر پہلو روشن ہے: پیر سید سیدالحسن شاہ

نبی کریم ﷺکی سیرت طیبہ زندگی کے ہر شعبہ میں رہنمائی کرتی ہے: پروفیسر ڈاکٹر اے آر خالد

لاہور(22نومبر2019) آج پنجاب اسمبلی میں محفل میلاد مصطفیﷺ کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پروفیسر اے آر خالد تھے جبکہ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی صدرِ مجلس تھے۔ میلاد شریف کی تقریب پنجاب اسمبلی کے کیفے ٹیریا میں منعقد ہوئی جس میں رکن اسمبلی نذیر چوہان، ڈاکٹر راشد اور پنجاب اسمبلی کے افسروں اور سٹاف نے شرکت کی۔ تلاوت کلام پاک کے بعدپنجاب اسمبلی کے اسسٹنٹ سکیورٹی آفیسر محمد مقبول نے نبی اکرم ﷺ کی شان اقدس میں نعت پیش کی۔ تقریب نعرۂ تکبیر اور درود پاک کی صداؤں سے گونجتی رہی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مجلس چودھری پرویزالٰہی نے کہا اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہے کہ اس نے مجھے پنجاب اسمبلی میں دوسری دفعہ محفل میلاد کے اہتمام کی سعادت بخشی۔ انہوں نے کہا کہ خاتم الرسل، رحمۃ للعالمین ﷺکی ذات اقدس سے محبت اور ان کی پیروی ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ مخلوق خدا کو معاف کرناسیکھیں کہ یہی آقا ﷺکی سیرت ہے، بھلائی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید کے مطابق نبی اکرم ﷺ کی حیات مبارکہ مسلمانوں کیلئے بہترین نمونہ ہے۔ سپیکر نے کہا کہ ہم سب مخلوق کیلئے وہ کام کریں جس سے اللہ تعالیٰ راضی ہوں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سیرت طیبہ سے مخلوق کو معاف کرنا اور درگزر کرنا سیکھیں۔ محفل میلاد کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سیدالحسن شاہ نے کہا کہ سیرت النبی ﷺکا ہر گوشہ تابناک اور ہر پہلو روشن ہے۔ مقرر مہمان پروفیسر ڈاکٹر اے آر خالد نے اپنے خطاب میں سامعین کوسیرت طیبہ پر عمل کی برکتوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺکی سیرت طیبہ زندگی کے ہر شعبہ میں رہنمائی کرتی ہے۔ ڈاکٹر اے آر خالد نے مزید کہا کہ چودھری پرویزالٰہی کی خوش نصیبی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے گزشتہ سال ان سے پنجاب اسمبلی میں یہ بابرکت کا م شروع کروایاہے۔ تقریب کے سٹیج سیکرٹری کی ذمہ داری سپیکر پنجاب اسمبلی کے پی آر او عبدالقہار راشد نے ادا کی بعد ازاں وزیر اوقاف نے ملکی سلامتی اوراستحکام کی دعا کروائی۔

 

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *