Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / سپیکر چودھری پرویزالٰہی سے ریکٹر ایف سی کالج کی وفد کے ہمراہ ملاقات، کانووکیشن میں شرکت کی دعوت

سپیکر چودھری پرویزالٰہی سے ریکٹر ایف سی کالج کی وفد کے ہمراہ ملاقات، کانووکیشن میں شرکت کی دعوت

ہماری سیاست کا مقصد عام آدمی کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے، ہمارے شروع کئے گئے فلاحی کاموں کی اہمیت اب پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی کی وفد سے گفتگو

لاہور(22نومبر2019) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ریکٹر ایف سی کالج ڈاکٹر جیمز اے ٹیبی کی قیادت میں وفد نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں ڈین آف ایجوکیشن شیرل بیک، ایگزیکٹو ڈائریکٹر مارگریٹ ٹرمبل اور ویدا شاہین گل  شامل تھیں۔ ریکٹر ایف سی کالج نے سپیکر چودھری پرویزالٰہی کو سالانہ کانوکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے دور میں پہلی بار چرچوں کی دیکھ بھال کیلئے فنڈز، تاریخ میں پہلی مرتبہ اقلیتوں کیلئے وزارت قائم کرنے اور کرسچن کمیونٹی کے تعلیمی ادارے انہیں واپس کرنے پر ہم آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد عام اور غریب آدمی کو بہتر سہولیات کی فراہمی ہے، ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے کی، یہی وجہ ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہم نے نہ صرف پنجاب اسمبلی میں قانون سازی کی بلکہ ان کو عملی طور پر نافذ بھی کیا، ہمارے دور میں شروع کیے گئے فلاحی کام آج بھی جاری و ساری ہیں بلکہ ان کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *