Friday , March 24 2023
Breaking News
Home / Featured / اپوزیشن کو استعفوں جیسے انتہائی اقدام سے گریز کرنا چاہئے: چودھری پرویزالٰہی

اپوزیشن کو استعفوں جیسے انتہائی اقدام سے گریز کرنا چاہئے: چودھری پرویزالٰہی

معاملات کو پوائنٹ آف نو ریٹرن کی طرف نہیں جانا چاہئے، حکومت اور اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کی روایات کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں

لاہور(25نومبر2019) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے ن لیگ کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا کہناتھا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معاملات کو پوائنٹ آف نو ریٹرن کی طرف نہیں جانا چاہئے اور اپوزیشن کو استعفوں جیسے انتہائی اقدام سے گریز کرنا چاہئے۔ ان کا کہناتھا کہ قانون سازی کے معاملات میں اپوزیشن کا کردار بنیادی اہمیت کا حاصل ہے اس لیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قانون سازی کے معاملات پر رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے۔ چودھری پرویزالٰہی نے حکومت اور اپوزیشن کے ارکان کو ہدایت کی کہ وہ پارلیمنٹ کی روایات کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ پبلک اکاونٹ کمیٹی کے چیئرمین کے معاملے پر بھی سپیکر پنجاب اسمبلی نے حکومت اور اپوزیشن کو سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون راجہ بشارت کا کہناتھا کہ اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں ان کے تحفظات دور کرنے پر بات چیت ہوئی ہے جو کافی مثبت رہی ہے۔ اپوزیشن کمیٹی کے ارکان ملک ندیم کامران، سمیع اللہ خان اور چودھری اقبال گجر کا کہناتھا کہ ملاقات بہتر ماحول میں ہوئی اور حکومت و سپیکر اسمبلی کو اپنی گزارشات پیش کر دی ہیں جن پر دونوں جانب سے ہوم ورک مکمل کرکے ملاقات کا وقت مقرر کیا جائے گا۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *