مونس الٰہی واحد سیاستدان جس نے ماحولیات لازمی مضمون بنانے کی تجویز دی
November 25, 2019
Featured, News, Pictures, Urdu News
330 Views
پاکستانی عوام اور عوامی نمائندوں کی اکثریت موسمی تبدیلیوں کے اثرات سے لاعلم ہے، پاکستان مسلم لیگ، پلڈاٹ، تعبیر اور برطانوی حکومت کے تحت پہلے پاکستان مسلم لیگ ماحولیات پالیسی کنونشن کا انعقاد دسمبر میں ہو گا
رضوان ممتاز علی، ٹیم لیڈر پاکستان مسلم لیگ ریپیڈ ونگ، ایکو فرینڈز کا ورکشاپ سے خطاب
لاہور(25نومبر2019) پاکستان مسلم لیگ کے رہنما مونس الٰہی وہ پہلے اور واحد سیاستدان ہیں جنہوں نے حکومت کو ماحولیات تعلیمی نصاب میں لازمی مضمون بنانے کی انتہائی اہم تجویز دی ہے، نئی نسل کو ماحولیاتی اور موسمی تبدیلیوں کیلئے تیار کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، ریسرچ رپورٹ کے مطابق عوام اور عوامی نمائندوں کی اکثریت موسمی تبدیلی کے اثرات و بچاؤ سے لاعلم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ کے ریسرچ و ابلاغ ونگ کے ٹیم لیڈر رضوان ممتاز علی نے حکومت برطانیہ، پلڈاٹ، تعبیر اور پاکستان مسلم لیگ کے اشتراک سے ہونے والی آل پنجاب ایکو فرینڈز انوائرمنٹ پالیسی ورکشاپ میں بطور کی نوٹ سپیکر کیا۔ اس ورکشاپ میں پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے یوتھ ونگ، وومن ونگ، ایم ایس ایف اور ایکو فرینڈز گوجرانوالہ، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور اور لاہور کے نمائندے شریک تھے۔ ورکشاپ میں شرکاء نے ماحولیات پر بریفنگ کے علاوہ فرداً فرداً اظہار خیال کیا۔ ایکو فرینڈز گوجرانوالہ کا اپنے ضلع میں سکول، کالج، یونیورسٹی اور دینی مدارس کے طلبا کو ماحولیاتی تعلیم اور تربیت فراہم کرنے کے پائلٹ ماڈل کو بے حد سراہا گیا۔ پلڈاٹ، تعبیر اور برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے مظہر لغاری نے پاکستان مسلم لیگ کو ماحولیات پالیسی سازی اور عوامی آگہی پر کام کرنے والی پہلی جماعت قرار دیا۔ ورکشاپ کے اختتام پر رضوان ممتاز علی نے دسمبر میں حکومت برطانیہ، پاکستان مسلم لیگ ریپیڈ ونگ اور پلڈاٹ تعبیر کے اشتراک سے پہلے پاکستان مسلم لیگ پنجاب انوائرمنٹ پالیسی کنونشن کے متوقع انعقاد کا اعلان کیا جس میں صوبہ بھر سے پاکستان مسلم لیگ اور ایکو فرینڈز کے نامزد نمائندے شرکت کریں گے۔

