کے پی کے میں پارٹی کی تنظیم سازی بہتر طریقے سے کی جائے اور تمام افراد کو ان کی صلاحیت کے مطابق نمائندگی دی جائے، جلد خیبرپختونخواہ کا دورہ کروں گا: ملاقات میں گفتگو
لاہور(26نومبر2019) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے اور سینئر مسلم لیگی رہنما چودھری شافع حسین سے پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر نوابزادہ یوسف خان ہوتی کی قیادت میں مسلم لیگ خیبر پختونخواہ کے وفد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ مسلم لیگی رہنماؤں نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی درازی عمر کیلئے دعا کی۔ انہوں نے چودھری شافع حسین کو خیبرپختونخواہ کے دورے کی دعوت بھی دی۔ وفد میں سیکرٹری اطلاعات صفدر خان باغی، جوائنٹ سیکرٹری حیدر خان خلیل، قاضی عمران اصغر اور نور حسین شامل تھے۔ چودھری شافع حسین نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں پارٹی کی تنظیم سازی بہتر طریقے سے کی جائے، پاکستان مسلم لیگ کا پلیٹ فارم ہر شعبہ ہائے زندگی سے رکھنے والے افراد کیلئے کھلا ہے اس لیے تمام افراد کو ان کی صلاحیت کے مطابق پارٹی میں موثر نمائندگی دی جائے۔ چودھری شافع حسین نے مزید کہا کہ وہ جلد خیبرپختونخواہ کا دورہ کریں گے۔