سپیکر چودھری پرویزالٰہی اور سالک حسین ایم این اے سے جاپانی بزنس مین ہیروشی کیو کی وفد کے ہمراہ ملاقات

جاپان اور پاکستان کے پرانے دوستانہ تعلقات ہیں، باہمی تجارت کو مزید فروغ دیا جانا چاہئے: چودھری پرویزالٰہی

پاکستان تجارت کے حوالے سے اچھا ملک ہے، چار سو سے زائد فوڈ آئٹم پاکستان میں متعارف کرانا چاہتے ہیں: ہیروشی کیو

لاہور(27نومبر2019) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور رکن قومی اسمبلی چودھری سالک حسین سے ہیروشی کیو کی زیر قیادت جاپانی بزنس مین کمیونٹی کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر دوبئی سے تعلق رکھنے والے بزنس مین سعد گھمن، ایاز ملک اور محمد حیدر سعید بھی موجود تھے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ جاپان اور پاکستان کے پرانے دوستانہ تعلقات ہیں، خصوصاً ٹیکسٹائل، الیکٹرانک اور آٹو انڈسٹری میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت مزید فروغ پا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں جاپانی سفیر سے ہونے والی ملاقات میں بھی انہوں نے پاکستان میں بے بی ملک پاؤڈر لانے اور جنوبی پنجاب سے آم جاپان ایکسپورٹ کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔ ہیروشی کیو نے کہا کہ پاکستان تجارت کے فروغ کے حوالے سے اچھا ملک ہے، ہماری کمپنی لاہور اور اسلام آباد میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے اور چار سو سے زائد فوڈ آئٹم متعارف کرانا چاہتی ہے جس میں سی فوڈ کے ساتھ ساتھ سیزن فروٹ بھی شامل ہیں۔

Share