Tuesday , May 30 2023
Breaking News
Home / Featured / سینیٹر کامل علی آغا کی اہلیہ کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب

سینیٹر کامل علی آغا کی اہلیہ کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب

تقریب میں مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چودھری شافع حسین، چودھری محمد سلیم بریار، میاں منیر، ونگز کے صدور و جنرل سیکرٹریز کی شرکت

دعائیہ تقریب میں پنجاب بھر سے ضلعی عہدیداران نے خصوصی شرکت کی اور کامل علی آغا سے اظہار تعزیت کیا

لاہور(28نومبر2019) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا کی اہلیہ کے ایصال ثواب کیلئے مسلم لیگ ہاؤس میں سینئر نائب صدر چودھری محمد سلیم بریار کی زیر قیادت دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان مسلم لیگ کے صدرو سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے چودھری شافع حسین، پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر چودھری محمد سلیم بریار، میاں محمد منیر سابق ایم این اے، اعجاز چودھری، مسلم لیگ ونگز کے صدور، خدیجہ عمر فاروقی ایم پی اے، چودھری ذوالفقار پپن، شیخ عمر حیات، جاد بلوچ، سہیل چیمہ، محمد اشرف چودھری، عمر شیخ اور مختلف شہروں سے آئے ہوئے مسلم لیگی عہدیدار آمنہ الفت، عزیزہ سعید، اشرف چودھری، ضلعی عہدیدار رانا عظیم، چودھری نبی احمد، محمود احمد جٹ فیصل آباد، قمر حیات کاٹھیا جھنگ، شکیل سکندر سرگودھا، ذوالفقار گھمن، صدف بٹ سیالکوٹ، پیر ممتاز شاہ ننکانہ، رانا افتخار نارووال، گوجرانوالہ سے خالد چیمہ، عنایت سرا ایڈووکیٹ، زبیر، تبسم، غلام مصطفی ملک قیصر خان راولپنڈی، اوکاڑہ سے عبدالرشید بوٹی، وہاڑی سے اظہر یوسف زئی، چودھری افضل، مدثر کھر مظفر گڑھ، لیہ سے چودھری الطاف، منور ثاقب ڈیرہ غازی خان بھکر سے یوسف گادھی، آصف چٹھہ حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین سے محمد افضال تارڑ ذیلدار، ملک اللہ یار گڈ گور، قاری سلیم زاہد، علامہ قاضی شاہ مردان علی اور دیگر عہدیداروں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چودھری شافع حسین، چودھری سلیم بریار، میاں منیر، خدیجہ فاروقی، آمنہ الفت نے سینیٹر کامل علی آغا سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسلم لیگی ساتھی کامل علی آغا کے ساتھ اس غم میں برابر کے شریک ہیں، ان کی اہلیہ مرحومہ کی ناگہانی وفات سے ہمارے ساتھی کامل علی آغا کی زندگی میں جو خلا پیدا ہوا وہ پر نہیں ہوگا، ہماری دعا ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے اور مرحومہ کے لواحقین کو اس صدمہ پر صبرجمیل عطا فرمائے۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری کامل علی آغا نے تمام عہدیداران و کارکنوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مشکل گھڑی میں ان سے تعزیت کی ڈھارس بندھائی اور انہیں حوصلہ دیا۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *