دو طرفہ تعلقات اور تجارت کو مزید فروغ دیا جائے، چودھری پرویزالٰہی سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات

پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہے، بطور وزیراعلیٰ پنجاب آپ کے دور میں پنجاب نے بہت ترقی کی: محترمہ کیتھرائن

لاہور(03دسمبر2019) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے امریکی قونصل جنرل لاہور محترمہ کیتھرائن روڈریگز نے یہاں گورنر ہاؤس میں ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق رائے پایا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے عوامی رابطہ مہم کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں مقیم اوورسیز پاکستانی امریکہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہے۔ انہوں نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے دور میں صوبہ میں بہت ترقی ہوئی، خاص طور پر زراعت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں معیار بہتر ہوا اور نمایاں پیشرفت سامنے آئی۔

Share