صدر عارف علوی کی قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے ون آن ون ملاقات، ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان کے ویژن میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں، ملکی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے: قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی

لاہور(04دسمبر2019) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے یہاں گورنر ہاؤس میں ون آن ون ملاقات کی۔ اس موقع پر موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ وفاق اور پنجاب میں ہماری پارٹی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور وزیراعظم کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کی معیشت کو درست سمت میں ڈال دیا ہے، انشاء اللہ بہت جلد پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم کے ملکی ترقی کے ویژن کو آگے بڑھانے میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

Share