Thursday , July 7 2022
Breaking News
Home / Featured / ایبٹ آباد سے تحریک انصاف کے رہنما سردار راشد ایڈووکیٹ کا ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان

ایبٹ آباد سے تحریک انصاف کے رہنما سردار راشد ایڈووکیٹ کا ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان

ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی، سالک حسین، محبوب اللہ جان، وجیہہ الزمان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے

اسلام آباد/ لاہور (06دسمبر2019) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی اور سالک حسین سے تحریک انصاف ایبٹ آباد کے رہنما سردار راشد ایڈووکیٹ نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سردار راشد ایڈووکیٹ نے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر صدر پاکستان مسلم لیگ کے پی کے محبوب اللہ جان، جنرل سیکرٹری وجیہہ الزمان، سابق ایم پی اے جاوید نسیم، پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر یوسف خان ہوتی، سردار عادل حمیدسابق امیدوار صوبائی اسمبلی ہری پور، سردار فیصل حمید، سردار عاصم، ملک جمیل صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ، سید حامد شاہ سابق امیدوار قومی اسمبلی این اے 17 ہری پور، وقار تنولی بھی شامل تھے۔

Check Also

Hamza Shahbaz breaks his promise which he made in front of the Supreme Court, sensing the defeat, the Punjab govt diverted resources to the by-polls: Ch Parvez Elahi

The Supreme Court should take notice of the interference of the Punjab government in the …

Leave a Reply

Your email address will not be published.