Saturday , December 9 2023
Breaking News
Home / Featured / ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے نظام تعلیم مزید بہتر کرنا ہو گا: چودھری پرویزالٰہی

ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے نظام تعلیم مزید بہتر کرنا ہو گا: چودھری پرویزالٰہی

گجرات یونیورسٹی کی طرح جناح پبلک سکول بھی تعلیمی میدان میں اپنا منفرد مقام پیدا کر رہا ہے، خواہش ہے کہ اس میں گریجوایشن تک تعلیم دی جائے

قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی دورہ کے موقع پر بچوں میں گھل مل گئے، طلبا کی آمدورفت کیلئے دو ائیر کنڈیشنڈ کوسٹروں کا تحفہ دیا، آرٹ کی نمائش اور نئی کمپیوٹر لیب کا افتتاح بھی کیا

لاہور/گجرات(06دسمبر2019) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے نظام تعلیم کو مزید بہتر کرنا ہو گا، گجرات یونیورسٹی کی طرح جناح پبلک سکول بھی تعلیمی میدان میں اپنا منفرد مقام پیدا کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح پبلک سکول گجرات کے دورہ کے موقع پر سکول سٹاف اور طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چودھری پرویزالٰہی نے سکول کو طلبا و طالبات کی آمد و رفت کیلئے دو ایئر کنڈیشنڈ کوسٹروں کا تحفہ دیا اور آرٹ کی نمائش اور نئی کمپیوٹر لیب کا افتتاح بھی کیا۔ چودھری پرویزالٰہی سکول کے دورہ پر خوشگوار ماحول میں بچوں کے ساتھ گھل مل گئے۔ قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ میں نے پندرہ سال پہلے اس سکول کا افتتاح کیا تھا آج اسے پھلتا پھولتا دیکھ کر دل باغ باغ ہو گیا، میری خواہش ہے کہ اس سکول میں گریجوایشن تک تعلیم دی جائے اور ساتھ ہی بورڈنگ کی سہولت بھی فراہم کی جائے۔ انہوں نے پرنسپل راحیل احمد جان سے کہا کہ سکول کو اے اور اولیول تک لے کر جائیں تاکہ طلبا کو لاہور یا دوسرے شہروں میں جانے کی ضرورت پیش نہ آئے۔ اس موقع پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی، ڈی سی ڈاکٹر خرم شہزاد، سابق وفاقی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود، چودھری عبداللہ یوسف ایم پی اے اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *