Sunday , December 10 2023
Breaking News
Home / Featured / قائم مقام گورنر چودھری پرویزالٰہی سے ریکٹر ایف سی کالج کی وفد کے ہمراہ ملاقات

قائم مقام گورنر چودھری پرویزالٰہی سے ریکٹر ایف سی کالج کی وفد کے ہمراہ ملاقات

سالانہ کانووکیشن کی شیلڈ پیش کی، طلبہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے جو ہو سکا کروں گا: چودھری پرویزالٰہی

یونیورسٹی میں اعلیٰ معیار تعلیم اور تفریحی سرگرمیاں مرتب کروانے پر ریکٹر اور اساتذہ کی کوششوں کو سراہا

لاہور(09دسمبر2019) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے ریکٹر ایف سی کالج ڈاکٹر جیمز اے ٹیبی نے وفد کے ہمراہ گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ارشد محمود بٹ، خالد حسین بٹ، عمر ارشد بٹ اور عثمان بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ریکٹر نے یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن کی شیلڈ پیش کی اور یونیورسٹی میں طلبہ کو دی جانے والی تعلیم اور دیگر سہولتوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ قائم مقام گورنر چودھری پرویزالٰہی نے ریکٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں خوش آئند ہیں، طلبہ کو تعلیمی اور دیگر سرگرمیوں کے بہتر مواقع مل رہے ہیں، تعلیمی میدان میں طلبہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے جو ہو سکا کروں گا۔ انہوں نے یونیورسٹی میں اعلیٰ معیار تعلیم اور تفریحی سرگرمیاں فراہم کرنے پر ریکٹر اور اساتذہ کی کوششوں کو سراہا۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *