Thursday , December 7 2023
Breaking News
Home / Featured / سپیکر چودھری پرویزالٰہی سے سعودی سرمایہ کاروں کے وفد کی اہم ملاقات

سپیکر چودھری پرویزالٰہی سے سعودی سرمایہ کاروں کے وفد کی اہم ملاقات

شاہ فیصل بھی اسلامی سربراہی کانفرنس کے موقع پر پنجاب اسمبلی تشریف لائے تھے، پاکستانی حکومت سعودی سرمایہ کاروں کی ہر طریقے سے حوصلہ افزائی کرے گی: سپیکر پنجاب اسمبلی

پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، ہم انشاء اللہ مزید دورے کریں گے جس میں پاکستان میں کاروباری مواقعوں کا مزید جائزہ لیا جائے گا: فہد بن محمد الباش

لاہور(10دسمبر2019) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاشی محاذ پر اہم پیشرفت سامنے آنے لگی۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ دورہ کرنے والے سرمایہ کا روں کاوفد فالو اپ وزٹ پر باہمی تعاون کے شعبے کاجائزہ لینے کیلئے پاکستان پہنچ گیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے سعودی سرمایہ کاروں کے وفد نے ممتاز سعودی سرمایہ کار فہد بن محمد الباش کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاشی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت سعودی سرمایہ کاروں کی ہر طریقے سے حوصلہ افزائی کرے گی، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان محبت کے رشتے مزید تقویت پکڑ رہے ہیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں ہر گزرتے وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے عوام مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں، پاکستانی سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پر فخر کرتے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ سعودی عرب پاکستانیوں کے دلوں کے بہت قریب ہے، شاہ فیصل بھی اسلامی سربراہی کانفرنس کے موقع پر پنجاب اسمبلی تشریف لائے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے حوالے سے مختلف شعبوں میں تعاون باہمی تعلقات کو اور بھی مضبوط بنائے گا۔  وفد کے سربراہ فہد بن محمد الباش نے کہا کہ پاکستان اسلامی ممالک کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے، ہم باہمی معاشی تعلقات کو مزید فروغ دیں گے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، ہم انشاء اللہ مزید دورے کریں گے جس میں پاکستان میں کاروباری مواقعوں کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔ فہد بن محمد الباش نے کہا کہ سعودی سرمایہ کار سیالکوٹ میں سرجیکل مصنوعات اور کھیلوں کے سامان میں بھی سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، تعلیم کے شعبے میں پاکستانیوں کی خدمات حاصل کرنے کا بھی جائزہ لے رہیں ہے، انشاللہ یہ دورہ کامیاب ثابت ہو گا۔ سعودی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں زراعت، ٹیکسٹائل، چاول، گوشت اور دیگر شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کے مواقعوں کا جائزہ لینے کا عندیہ دیا جبکہ پاکستان کو بھی سعودی عرب میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کی پیشکش کی گئی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے وفد کے ارکان کو اسمبلی ایوان اور عمارت کا بھی وزٹ کروایا اور پارلیمانی ورکنگ بارے بتایا۔ اس موقع پروفد کے شرکا کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *