چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی سے جنوبی کوریا کے سفیر کی ملاقات
December 13, 2019
Featured, News, Pictures, Urdu News
219 Views
پاک کوریا تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال، چودھری شجاعت حسین کیلئے نیک خواہشات کا اظہار، چودھری شافع حسین بھی موجود تھے
لاہور(13دسمبر2019) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے جنوبی کوریا کے سفیر مسٹر کواک سنگ کو نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔ جنوبی کوریا کے سفیر نے چودھری شجاعت حسین کی صحت یابی پر اطمینان اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ چودھری شجاعت حسین نے ان سے اظہار تشکر کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور جنوبی کوریا کے باہمی تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

