پارٹی کا ہر کارکن ہمارا سرمایہ ہے، ہمارے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے: چودھری پرویزالٰہی
عوام آپ کے بطور اتحادی ملک کو معاشی و سیاسی مسائل سے باہر نکالنے کے مثبت کردار کو سراہتے ہیں: سلیم بریار
لاہور(15دسمبر2019) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر چودھری سلیم بریار نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سلیم بریار نے چودھری پرویزالٰہی کو جماعت کی تنظیم سازی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پارٹی کا ہر کارکن ہمارا سرمایہ ہے، ہمارے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے۔ سلیم بریار نے کہا کہ آج بھی عوام آپ کے دور کے کاموں کو یاد کر رہے ہیں اور آپ کے بطور اتحادی ملک کو معاشی و سیاسی مسائل سے باہر نکالنے کے مثبت کردار کو سراہتے ہیں۔