اتحادی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بہترین اقدامات کر رہی ہے: چودھری پرویزالٰہی
December 23, 2019
Featured, News, Pictures, Urdu News
194 Views
بیرون ملک مقیم پاکستانی عظیم خدمات سرانجام دے رہے ہیں: عبدالغفار مرانہ کی قیادت میں وفد کی ملاقات
لاہور(23دسمبر2019) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے چودھری عبدالغفار مرانہ صدر پاکستان مسلم لیگ سپین کی قیادت میں وفد نے یہاں سپیکر چیمبرز میں ملاقات کی۔ ملاقات میں چودھری طاہر الزمان، چودھری ولید اعظم اور چودھری حیدر علی بھی شریک تھے۔ اس موقع پر پارٹی امور اور قومی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کیلئے عظیم خدمات سرانجام دے رہے ہیں، پاکستان مسلم لیگ کی حکومت کے دور میں چودھری شجاعت حسین نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کیلئے مثالی اور مؤثر اقدامات کئے تھے جبکہ موجودہ حکومت بھی اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بہترین اقدامات کر رہی ہے جو اِن پاکستانیوں کی مادروطن کیلئے خدمات کا اعتراف ہے۔

