Monday , December 4 2023
Breaking News
Home / Featured / پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت ڈیڈلائن سے پہلے مکمل کی جائے: چودھری پرویزالٰہی

پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت ڈیڈلائن سے پہلے مکمل کی جائے: چودھری پرویزالٰہی

تاخیر سے تعمیراتی اخراجات میں اضافہ قابل قبول نہیں، سرکاری محکمے سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کو ہر 15روز بعد پراگریس رپورٹ دینگے

لاہور(26دسمبر2019) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے ہدایت کی ہے کہ متعلقہ سرکاری محکمے پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر ڈیڈلائن سے پہلے مکمل کر لیں۔ وہ نئی عمارت کی تعمیر کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ عمارت کی تعمیر پہلے ہی کافی تاخیر کا شکار ہوچکی ہے، مزید تاخیر کا مطلب تعمیراتی اخراجات میں اضافہ ہو گا جو کسی صورت میں قابل قبول نہیں ہے کیونکہ اس سے قومی خزانے پر بوجھ بڑھے گا۔ سپیکر نے کہا کہ ہر 15 روز بعد سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کو پراگریس رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے نئی بلڈنگ میں زیرتعمیر مسجد اور ہاسٹل کو بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *