چاروں صوبوں کے درمیان وفود کے تبادلے ہونے چاہئیں، پنجاب اور بلوچستان کے عوام کے دل اکٹھے دھڑکتے ہیں: چودھری پرویزالٰہی
January 2, 2020
Featured, News, Pictures, Urdu News
313 Views
سپیکر پنجاب اسمبلی سے قائم مقام گورنر و سپیکر بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی ملاقات، موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
لاہور(02جنوری2020) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے قائم مقام گورنر و سپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر وارث بیگ، میر فاروق احمد، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور عنایت اللہ لک بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ چاروں صوبوں کے درمیان وفود کے تبادلے ہونے چاہئیں، بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کا ہر صورت ازالہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور بلوچستان کے عوام کے دل اکٹھے دھڑکتے ہیں، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، بلوچستان میں امن ہو گا پاکستان میں امن ہوگا۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

