چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی نعیم الحق سے ملاقات، خیریت دریافت کی

ملاقات میں سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال، طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی اور حسین الٰہی بھی شریک تھے

اسلام آباد/لاہور(04جنوری2020) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوھری پرویزالٰہی نے وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، ارکان اسمبلی مونس الٰہی اور حسین الٰہی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ مسلم لیگی قائدین نے نعیم الحق کی خیریت دریافت کی۔ ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Share