Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / آرمی ایکٹ پر اپوزیشن کے مثبت کردار پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں: چودھری پرویزالٰہی

آرمی ایکٹ پر اپوزیشن کے مثبت کردار پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں: چودھری پرویزالٰہی

امید ہے سینیٹ میں بھی ایسے ہی اتفاق و یگانگت نظر آئے گی، امریکہ ایران کشیدگی کے اثرات پاکستان سمیت پوری دنیا پر مرتب ہوں گے: میڈیا سے گفتگو

لاہور(07جنوری2020) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کے بھتیجے اور سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین کے صاحبزادے چودھری ابراہیم الٰہی کی دعوت ولیمہ مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی، سالک حسین، حسین الٰہی، چودھری شفاعت حسین، چودھری صباحت الٰہی، شافع حسین، راسخ الٰہی، موسیٰ الٰہی، سینیٹر کامل علی آغا، محمد بشارت راجہ، باؤ رضوان، چودھری ظہیرالدین، صمصام بخاری، قمر زمان کائرہ، مشتاق اعوان، محمد میاں سومرو، بشیر بلور، فیصل واوڈا، شیخ روحیل اصغر، نعمان لنگڑیال، محمد خان بھٹی، سردار آصف نکئی، شجاعت نواز، عبداللہ وڑائچ، چودھری سلیم بریار، جی ایم سکندر، نعمان لنگڑیال، رانا زاہد، میاں منیر، اسد منیر، ڈاکٹر زین بھٹی، عامر سلطان چیمہ، زین الٰہی، افتخار طاہر، شعیب صدیقی، مظہر ساہی، عمر شامی، ایاز خان، عامر راں سمیت بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ پر اپوزیشن نے مثبت کردار ادا کیا، تمام جماعتوں نے ووٹ دے کے ثابت کر دیا کہ پوری قوم افواج پاکستان سے محبت کرتی ہے اور اس کے ساتھ کھڑی ہے، یہ ایک قومی فریضہ تھا جو بڑی خوش اسلوبی سے ہوگیا، اچھے کردار پر اپوزیشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، امید ہے سینیٹ میں بھی ایسے ہی اتفاق و یگانگت نظر آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور ایران میں کشیدگی کے معاملے پر دانشمندی سے کام لینے کی ضرورت ہے، مسلم امہ کو ساتھ لے کر چلنا چاہئے اور اتحاد نظر آنا چاہئے، پاکستان کو کوشش کرنی چاہئے کہ بڑے احسن طریقے سے اس مسئلے پر سرخرو ہوں، امریکہ ایران کشیدگی کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہوں گے جس سے پاکستان بھی متاثر ہو گا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ انشاء اللہ 2020ء میں ملکی حالات میں بہتری کی امید ہے، پاکستان انشاء اللہ آگے بڑھے گا اور ترقی کرے گا۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *