Friday , March 24 2023
Breaking News
Home / Featured / سپیکر چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ایم این اے سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹن ٹرنر اور سربراہ ڈیفیڈ لاہور جے نال کی ملاقات

سپیکر چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ایم این اے سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹن ٹرنر اور سربراہ ڈیفیڈ لاہور جے نال کی ملاقات

برطانیہ اور پاکستان کے درمیان ہمیشہ اچھے اور خوشگوار تعلقات ہیں،باہمی تجارت کو مزید فروغ دینے اور رابطہ عوام مہم بڑھانے کی ضرورت ہے: چودھری پرویزالٰہی

 چودھری برادران کا پاکستان کی سیاست میں بڑا اہم رول ہے، پاکستان بڑا خوبصورت اور پرامن ملک ہے: ڈاکٹر کرسٹن ٹرنر

پنجاب میں سموگ کے خاتمے اور ماحول کو انسان دوست بنانے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنے اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور(13جنوری2020) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ایم این اے سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹن ٹرنر اور سربراہ ڈیفیڈ لاہور جے نال شاہ نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان ہمیشہ سے اچھے اور خوشگوار تعلقات ہیں، باہمی تجارت کو مزید فروغ دینے اور رابطہ عوام مہم بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر کرسٹن ٹرنر نے اپنے پہلے دورۂ لاہور پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر پنجاب میں انوائرمنٹ کو بہتر بنانے، سموگ کے خاتمے اور ماحول کو انسان دوست بنانے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر کرسٹن ٹرنر نے چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے خاندان کا پاکستان کی سیاست میں بڑا اہم کردار ہے، پاکستان بڑا خوبصورت اور پرامن ملک ہے، لاہور کی ثقافت نے میرا دل جیت لیا ہے۔#

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *