Sunday , December 10 2023
Breaking News
Home / Featured / ہماری جماعت حکومت مخالف نہیں اتحادی ہے، چودھری پرویزالٰہی اور طارق بشیر چیمہ اصلاح کیلئے تجاویز دیتے ہیں: چودھری شجاعت حسین

ہماری جماعت حکومت مخالف نہیں اتحادی ہے، چودھری پرویزالٰہی اور طارق بشیر چیمہ اصلاح کیلئے تجاویز دیتے ہیں: چودھری شجاعت حسین

حکومت کو ہماری باتوں سے استفادہ کرنا چاہئے، لاہور بار کے نومنتخب صدر جی اے طارق، دیگر عہدیداروں اور وفد سے گفتگو

وکلاء سمیت ہر شعبہ کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے عملی کام کیا: چودھری پرویزالٰہی، وکلاء برادری آپ کی خدمات فراموش نہیں کر سکتی: جی اے طارق

لاہور(22جنوری2020) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کا حکومت کے ساتھ اتحاد ہے، ہمیں محض اتحادیوں کی کیٹگری میں نہ رکھا جائے، ہماری پارٹی کے لیڈر چودھری پرویزالٰہی اور طارق بشیر چیمہ حکومت کی اصلاح کیلئے بات کرتے ہیں۔ وہ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کے ہمراہ لاہور بار کے نومنتخب صدر جی اے خان طارق اور دیگر نومنتخب عہدیداروں کی قیادت میں ان کی رہائش گاہ پر ملنے والے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ہماری باتوں کو مخالفت کے زمرے میں نہیں لینا چاہئے، ہم تنقید نہیں کرتے بلکہ تجاویز دیتے ہیں، ہماری تجاویز اور باتوں سے حکومت کو استفادہ کرنا چاہئے کیونکہ ہم بطور اتحادی اپنی تجاویز سے حکومت کی اصلاح کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے بعض حواری ہمارے کلپ دکھا کر غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے بار کے نومنتخب صدر اور دیگر ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ عوام کو فوری اور سستا انصاف ان کی دہلیز پر ملے، وکلاء نے ہمیشہ قانون کی بالادستی کیلئے کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جب بھی موقع ملا ہم نے تمام شعبہ ہائے زندگی کو یکساں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے نہ صرف اقدامات کئے بلکہ ان پر عملدرآمد بھی کروایا۔ اس موقع پر سینئر قانون دان جہانگیر اے جھوجہ، عالمگیر ایڈووکیٹ، ارشد جہانگیر جھوجہ، آصف محمود چیمہ اور سید محمد اسلم رضوی بھی موجود تھے۔ صدر جی اے خان طارق نے لاہور بار ایسوسی ایشن کے وفد کا تعارف کروایا جن میں سینئر نائب صدر رانا نعیم، نائب صدر کرم نظام راں، جنرل سیکرٹری ریحان خان میو، سیکرٹری سلطان حسن ملک، جوائنٹ سیکرٹری میاں اسامہ، فنانس سیکرٹری علی عمران بھٹی، لائبریری سیکرٹری رضا محمود، صدر کینٹ بار میاں سخاوت اور نائب صدر ماڈل ٹاؤن بار ندیم ضیا بٹ بھی شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی نے بطور وزیراعلیٰ وکلاء کو پنجاب بار کونسل کی عمارت بنا کر دی، وکلاء کیلئے سرکاری ہسپتالوں میں فری علاج و ادویات کی سہولت فراہم کی، ان کے دور میں وکلاء برادری بہت خوش تھی یہی وجہ ہے کہ وکلاء برادری میں آپ کا نام بڑے احترام سے لیا جاتا ہے اور آپ کی خدمات کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *