Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی سے اعلیٰ امریکی سفارتکاروں کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال

چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی سے اعلیٰ امریکی سفارتکاروں کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال

امریکی سفارتخانہ کے منسٹر قونصلر پولیٹیکل افیئرز ٹیری سٹیئرز کے ہمراہ لاہور میں امریکی قونصل خانہ کے پولیٹیکل اینڈ اکنامک چیف بیری جنکر اور سپیشلسٹ صدف سعد بھی تھیں

لاہور(23جنوری2020) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ایم این اے سے اعلیٰ امریکی سفارتکاروں نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جن میں اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ کے منسٹر قونصلر پولیٹیکل افیئرز مسٹر ٹیری سٹیئرز گونزالیز، امریکی قونصلیٹ لاہور کے پولیٹیکل اینڈ اکنامک چیف مسٹر بیری جنکر اور قونصل خانہ کی پولیٹیکل اینڈ اکنامک سپیشلسٹ محترمہ صدف سعد شامل تھیں۔ سیاسی و اقتصادی امور سے متعلقہ ان امریکی سفارتکاروں نے موجودہ سیاسی امور کے علاوہ اقتصادی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جبکہ باہمی دلچسپی کے دیگر امور کے علاوہ خطہ کی صورتحال باالخصوص پاک بھارت تعلقات اور افغان امور پر بھی بات ہوئی۔ سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ دونوں ملکوں میں دیرینہ تعلقات کے پس منظر میں باہمی رابطے اور تجارت کے علاوہ شعبہ جاتی اور عوامی سطح پر وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں کی ضرورت ہے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *