پاکستان مسلم لیگ کا مشن ہی عوام کی خدمت ہے، عوام آج بھی ہمارے دورکو یاد کرتے ہیں: مونس الٰہی

مونس الٰہی سے سلیم بریار کی ملاقات، پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو، سلیم بریار نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تجاویز پیش کیں اور پارٹی امور سے آگاہ کیا

لاہور(26جنوری2020) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی سے مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر چودھری سلیم بریار نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سلیم بریار نے مونس الٰہی کو بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تجاویز پیش کیں اور پارٹی امور سے آگاہ کیا۔ مونس الٰہی نے سلیم بریار کی پارٹی کیلئے خدمات کو سراہا اور پارٹی کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے پر زور دیا۔ مونس الٰہی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کا مشن ہی عوام کی خدمت ہے، عوام آج بھی ہمارے دور کو یاد کرتے ہیں، پاکستان مسلم لیگ نے اپنے دور میں حقیقی معنوں میں اختیارات عوام کو نچلی سطح تک منتقل کیے۔

Share