چودھری شجاعت حسین سے سپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو اور سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی ملاقات
January 27, 2020
Featured, News, Pictures, Urdu News
214 Views
ملاقات میں چودھری شجاعت حسین کی سالگرہ پر کیک کاٹا گیا، تمام رہنماؤں نے ان کی صحت اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعا بھی کی
اسلام آباد/لاہور(27جنوری2020) پاکستان مسلم لیگ کی صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے سپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو اور سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) عبدالحمید ڈوگر نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے چودھری شجاعت حسین کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد بھی پیش کی۔ اس موقع پر چودھری شجاعت حسین نے پارٹی رہنماؤں اور اپنے ذاتی سٹاف کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا۔ سادہ مگر پر وقار تقریب کا اہتمام پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر امتیاز احمد رانجھا نے کیا تھا۔ اس موقع پر پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک، لیبر ونگ کے صدر فیاض تبسم اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ تقریب میں چودھری شجاعت حسین کی دارز ی عمر اور صحت کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ ملک بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات نے چودھری شجاعت حسین کی سالگرہ پر پھول اور کیک کے تحائف بھیجے اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت حسین سیاست میں وضعداری کی اکلوتی مثال ہیں، انہوں نے ہمیشہ اپنے قول و فعل سے ملک و قوم کی خدمت کی ہے۔

