Wednesday , March 22 2023
Breaking News
Home / Featured / چودھری شجاعت حسین سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام میر کمال کی ملاقات

چودھری شجاعت حسین سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام میر کمال کی ملاقات

چودھری شجاعت حسین منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، جنہوں نے ہمیشہ جوڑنے کی بات کی ہے اور ہر مشکل مرحلہ پر اپنی مثبت تجاویز سے حل ڈھونڈ نکالا: جام میر کمال

اسلام آباد/لاہور(29جنوری2020) پاکستان مسلم لیگ کی صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام میر کمال نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے توانائی چودھری سالک حسین اور صوبائی وزیر زمرک خان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام میر کمال نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، انہوں نے ہمیشہ جوڑنے کی بات کی ہے اور ہر مشکل مرحلہ پر اپنی مثبت تجاویز سے حل ڈھونڈ نکالا ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ مخلص اور نیک نیتی کے ساتھ چل رہے ہیں، ہمیں عہدوں یا وزارت کی ضرورت نہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ملک معاشی طور پر مضبوط ہوگا تاکہ ملک پر چھائے مہنگائی کے بادل چھٹ جائیں اور عوام کا معیار زندگی بہتر ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے میں مخلص ہے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *