پی ٹی آئی خود اپنے ہاتھوں سے معاملات کو کیوں سبوتاژ کر رہی ہے: مونس الٰہی

مذاکراتی کمیٹی میں اچانک تبدیلی پر پاکستان مسلم لیگ کے رہنما کا ٹویٹ

لاہور(31جنوری2020) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے پاکستان مسلم لیگ سے مذاکرات کرنے والی پی ٹی آئی کی کمیٹی میں تبدیلی پر اپنی جماعت کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ مونس الٰہی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی معاملات کو خود اپنے ہاتھوں سے ہی کیوں سبوتاژ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں جہانگیر خان ترین، پرویز خٹک اور شہزاد ارباب پر مشتمل کمیٹی کے پاکستان مسلم لیگ کے ساتھ مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہو رہی تھی۔

Share