Wednesday , March 22 2023
Breaking News
Home / Featured / ہم اتحادی ہونے کے علاوہ ساتھی بھی ہیں، ساتھ نبھانا خوب جانتے ہیں: چودھری شجاعت حسین

ہم اتحادی ہونے کے علاوہ ساتھی بھی ہیں، ساتھ نبھانا خوب جانتے ہیں: چودھری شجاعت حسین

ہماری پارٹی بے شک چھوٹی ہے لیکن تجربے کے لحاظ سے دوتہائی اکثریت کے ساتھ حکومت بھی کر چکے ہیں، چودھری پرویزالٰہی، طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی کے بیانات سچائی اور حب الوطنی کی عکاسی کرتے ہیں

گارڈین لندن کی غلط خبر پر ہم نے تین ماہ میں مقدمہ جیت لیا تھا، نوازشریف کے سامنے شہباز زیرو ہیں: میڈیا سے گفتگو

لاہور(یکم فروری2020) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے میڈیا کے مختلف سوالات کہ اتحادی کیا کر رہے ہیں پر کہا کہ ہم اتحادی ہونے کے علاوہ ساتھی بھی ہیں اور ساتھ نبھانا خوب جانتے ہیں، اتحادی ہمیشہ اتحاد اور مساوات پر یقین رکھتے ہیں، ہماری پارٹی بے شک چھوٹی ہے لیکن تجربے کے لحاظ سے ہم نے بھی دو تہائی اکثریت کے ساتھ حکومت کی ہے اس کو سامنے رکھتے ہوئے ہم پاکستان تحریک انصاف کو اپنا ساتھی سمجھتے ہیں اور انہیں بھی چاہئے کہ ہمیں اپنا ساتھی سمجھیں نہ کہ دشمن۔ انہوں نے مزید کہا کہ چودھری پرویزالٰہی، طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی یا پارٹی کے کوئی بھی رکن بیان دیتے ہیں تو وہ سچائی اور حب الوطنی کی عکاسی کرتے ہیں، بعض دوست ان کا غلط مطلب نکال کر عمران خان کو کلپ دکھا کر اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں، انہیں اتحادیوں سے کوئی خطرہ نہیں اپنے ہی لوگوں سے خطرہ ہے۔ شہبازشریف کے لندن کی عدالت میں اخبار کے خلاف کیس کے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ دیکھتے ہیں کہ یہ کیس شہبازشریف کہاں تک چلاتے ہیں لیکن دنیا کے مشہور ترین اخبار دی گارڈین نے جب ہمارے خلاف غلط خبر چھاپی تو ہم نے پاکستان کے ممتاز وکلاء اعجاز بٹالوی اور محمود اے شیخ کے ذریعے لندن ہائیکورٹ کے کوئنز بنچ میں گارڈین کے خلاف مقدمہ کیا جو تین ماہ تک چلا اور ہم وہ کیس جیت گئے اس پر گارڈین اخبار نے فرنٹ پیج پر معافی نامہ نمایاں طور پر چھاپا۔ اس سوال پر کہ شیخ رشید کے شہبازشریف سے متعلق بیان سے یہ تاثر جاتا ہے کہ شہبازشریف کا اسٹبلشمنٹ سے کوئی تعلق ہے، چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ جو بھی آئے جائے ایک چیز یاد رکھے کہ ن لیگ کا ووٹ بینک نوازشریف کا ہے، شہبازشریف نوازشریف کے سامنے زیرو ہیں۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *