Saturday , July 2 2022
Breaking News
Home / Featured / حکومت ہینڈ فین کو بھی لگژری آئٹم قرار دے کر بجٹ میں ٹیکس لگانے کی تجویز دے: چودھری شجاعت حسین

حکومت ہینڈ فین کو بھی لگژری آئٹم قرار دے کر بجٹ میں ٹیکس لگانے کی تجویز دے: چودھری شجاعت حسین

الیکٹرک فین کو لگژری آئٹم میں شامل کرنے والوں کے اپنے باتھ رومز میں ایئر کنڈیشنڈ لگے ہوئے ہیں، تاجروں کے تحفظات دور کیے جائیں، الیکٹرک فین ہر غریب آدمی کی ضرورت ہے: پیفما کے وفد سے گفتگو

لاہور(04فروری2020) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے پاکستان الیکٹرک فین مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن (پیفما) کے وفد نے مرزا جمشید کی قیادت میں ملاقات کی جس میں عبدالرزاق، غیاث الدین پال، راجہ قمر و دیگر عہدیدار شامل تھے۔ وفد نے الیکٹرک فین کو لگژری آئٹم میں شامل کیے جانے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جس پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ حکومت ہینڈ فین کو بھی لگژری آئٹم قرار دے کر بجٹ میں ٹیکس لگانے کی تجویز دے۔ انہوں نے کہاکہ تاجر برادری کو کاروباری سہولتیں فراہم کرنا حکومت کا فرض ہے لیکن حکومت نے الیکٹرک فین کو بھی لگژری آئٹم میں شامل کر لیا ہے حالانکہ ایسا کرنے والوں کے اپنے باتھ رومز میں ایئر کنڈیشنڈ لگے ہوئے ہیں، الیکٹرک فین ہر غریب آدمی کی ضرورت ہے اس کو لگژری آئٹم میں شامل کرنا کسی طور بھی ٹھیک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سی فوڈ آئٹم ایسی ہیں جن پر ڈیوٹی لگائی جا سکتی ہے مثلاً سیب وغیرہ جو ہم دوسرے ممالک کو ایکسپورٹ کرتے ہیں۔

Check Also

Today a very good decision given by the Supreme Court, what we wanted has been accepted: Ch Parvez Elahi

The atmosphere created inside the court should also maintained outside the court, this is democracy. …

Leave a Reply

Your email address will not be published.