Thursday , June 1 2023
Breaking News
Home / Featured / حکومت سے ہمارا بنیادی معاہدہ عوام کو ریلیف دینا ہے، کشمیریوں کی آزادی کوئی نہیں روک سکتا: طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی

حکومت سے ہمارا بنیادی معاہدہ عوام کو ریلیف دینا ہے، کشمیریوں کی آزادی کوئی نہیں روک سکتا: طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی

بدترین دشمن بھی ہمارے دور کی تعریف کرتے ہیں، حکومت معاہدوں پر عمل کرے، مہنگائی کا جن بے قابو ہو چکا، معاملات درست کیے جائیں

حکومت کے اتحادی ہیں، کشتی ڈوبی تو ان کے غلط فیصلوں کے باعث ڈوبے گی: سلیم بریار کی رہائش گاہ پر صوبائی وزیر باؤ رضوان، انصر بریار اور عمر ڈار کے ہمراہ میڈیا ٹاک

لاہور(05فروری2020) پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے سیالکوٹ میں سینئر نائب صدر چودھری سلیم بریار کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر باؤ رضوان، انصر بریار اور تحریک انصاف کے رہنما عمر فاروق ڈار بھی ان کے ہمراہ تھے۔ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ حکومت سے ہمارا بنیادی معاہدہ عوام کو ریلیف دینا ہے، بدترین دشمن بھی ہمارے دور کی تعریف کرتے ہیں، مہنگائی کا جن بے قابو ہو چکا، حکومت کو ہمارا مشورہ ہے کہ معاملات درست کر لیں۔ مونس الٰہی نے کہا کہ آج پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کر رہی ہے، دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کی آزادی کو نہیں روک سکتی۔ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ہم ساری زندگی پارلیمنٹ کا حصہ رہے ہیں ایک دوسرے سے ملتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کے اتحادی ہیں کسی بھی فیصلے کیلئے اپنی پارٹی سے رجوع کریں گے، پاکستان تحریک انصاف ایک بڑی پارٹی ہے، حکومت کو ہمارا مشورہ ہے کہ معاملات درست کر لیں، اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو حکومت ہی کنٹرول کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پوزیشن واضح ہے دوسرے اتحادی اپنی پوزیشن واضح کریں، حکومت کے اتحادی ہونے کے باعث ہم ایک ہی کشتی پر سوار ہیں، اگر حکومت کی کشتی ڈوبی تو ان کے اپنے غلط فیصلوں کے باعث ڈوبے گی ہم اس میں شامل نہیں ہوں گے۔ مونس الٰہی ایم این اے نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم روکنے کیلئے میدان میں آئے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کر رکھا ہے، نریندر مودی کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ ہر کشمیری کے دل کی آواز ہے اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ہر پاکستانی دل و جان سے ان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی اور بھارتی فوج کشمیریوں کی آزادی کو نہیں روک سکتے، جبر و ستم اور قید و بند کی یہ پابندیاں جلد ختم ہوں گی اور کشمیریوں کو ان کا حق مل کر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے ہر دور میں کشمیریوں کیلئے آواز بلند کی ہے اور چودھری شجاعت حسین نے ہر مقام اور ہر پلیٹ فارم پر کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف پوری قوت سے آواز اٹھائی ہے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *