چودھری شجاعت حسین کی کینیڈا پاکستان پارلیمنٹرین فرینڈشپ گروپ کی نومنتخب چیئرپرسن سلمیٰ زاہد ایم پی کو مبارکباد
February 7, 2020
Featured, News, Pictures, Urdu News
313 Views
اوورسیز پاکستانی وطن کا نام روشن کرنے کیلئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ہمیں ان پر فخر ہے: ٹیلیفون پر گفتگو
لاہور(07فروری2020) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کینیڈا کی رکن اسمبلی سلمیٰ زاہد کو کینیڈا پاکستان پارلیمنٹرین فرینڈشپ گروپ کی چیئرپرسن منتخب ہونے پر فون پر مبارکباد دی ہے اور بطریق احسن ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا نام روشن کرنے کیلئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور احسن انداز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر ہمیں ان پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے پارلیمنٹرینز باہمی تعلقات کے استحکام کیلئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور امید ہے کہ سلمیٰ زاہد پاک کینیڈا تعلقات کے فروغ و استحکام کیلئے مؤثر کردار ادا کریں گی۔

