Saturday , August 13 2022
Breaking News
Home / Featured / ترک حکومت اور عوام نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی: چودھری پرویزالٰہی

ترک حکومت اور عوام نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی: چودھری پرویزالٰہی

رجب طیب اردگان کا دورہ پاکستان ہماری مضبوط دوستی کا مظہر ہے، ترکی میں حالیہ زلزلے کے موقع پر پاک فوج نے بڑھ چڑھ کر امدادی کاموں میں حصہ لیا: زبیر احمد خان سے گفتگو

لاہور(12فروری2020) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کی دوستی مذہب، ثقافت اور تہذیب کے صدیوں پرانے رشتوں کے ساتھ منسلک ہے، ترک صدر رجب طیب اردگان کا پاکستان کا دورہ ہماری مضبوط دوستی کا مظہر ہے۔ وہ یہاں اپنی رہائش گاہ پر پاک- استنبول بزنس کمپنی کے سی ای او زبیر احمد خان سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر چودھری راسخ الٰہی اور سعد احمد خان بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ترک عوام نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستانی بھائیوں کی مدد کی ہے اور ہر بین الاقوامی فورم پر پاکستان کا ساتھ دیا ہے، اسی طرح ترکی میں حالیہ زلزلے کے موقع پر پاک فوج نے بھی بڑھ چڑھ کر امدادی کاموں میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ترک اور پاکستانی قوم مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کیلئے تیار رہتے ہیں، زلزلہ ہو یا سیلاب کی صورتحال ترک عوام نے امدادی کاموں میں حصہ لے کر ہمیشہ پاکستانیوں کے دل جیتے ہیں۔

Check Also

PML CWC emergency meeting, Ch Shujat Hussain and Tariq Bashir Cheema were relieved from their posts

Under Article 118/119 of the party constitution, a committee has been established to hold elections …

Leave a Reply

Your email address will not be published.