Wednesday , March 22 2023
Breaking News
Home / Featured / کبڈی کے بعد گجرات میں انٹرنیشنل کرکٹ میچ بھی کروائیں گے: چودھری پرویزالٰہی

کبڈی کے بعد گجرات میں انٹرنیشنل کرکٹ میچ بھی کروائیں گے: چودھری پرویزالٰہی

میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ گجرات میں پہلے کبڈی ورلڈ کپ کا میچ ہو رہا ہے، صدر پاکستان کبڈی فیڈریشن چودھری شافع حسین، حکومت پنجاب اور تمام انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے

لاہور/گجرات(14فروری2020) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے چودھری ظہورالٰہی شہید سٹیڈیم گجرات میں ورلڈ کپ کبڈی میچ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ گجرات میں کبڈی کا یہ انٹرنیشنل میچ ہو رہا ہے جو کہ ہمارے بزرگ چودھری ظہورالٰہی شہید کے خواب کی تعبیر ہے، میں یہاں انٹرنیشنل ٹیموں کی آمد پر انہیں خوش آمدید کہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کبڈی ورلڈکپ کا شیڈول طے ہو رہا تھا تو میں نے اصرار کیا کہ گجرات میں کبڈی کا میچ ضرور رکھیں، پچھلے حکمرانوں کو یہ توفیق نہیں ہوئی کہ وہ اہل گجرات کیلئے یہاں کوئی انٹرنیشنل ایونٹ منعقد کرواتے، کبڈی کے بعد اب میری کوشش ہو گی کہ چودھری ظہورالٰہی شہید سٹیڈیم میں انٹرنیشنل کرکٹ میچ بھی منعقد ہو۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں آج تک کبھی اتنا بڑا انٹرنیشنل ایونٹ نہیں ہوا اس کا سہرا صدر پاکستان کبڈی فیڈریشن چودھری شافع حسین، پنجاب حکومت اور انتظامیہ کے سر ہے۔ اس موقع پر عبداللہ یوسف ایم پی اے، سابق صوبائی وزیر میاں عمران مسعود، ندیم ملہی، اعجاز چودھری، بوبی پہلوان اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چودھری پرویزالٰہی کا گجرات پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا، ظہورالٰہی شہید سٹیڈیم اور پورے گجرات کو کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے ممالک کے جھنڈوں اور کھلاڑیوں کی تصاویر سے سجایا گیا تھا۔ چودھری پرویزالٰہی جب سٹیڈیم پہنچے تو کبڈی فیڈریشن کے عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔ چودھری شافع حسین نے بھارت، انگلینڈ، آذربائیجان اور پاکستان کی ٹیموں کے کھلاڑیوں سے فرداً فرداً ان کا تعارف کروایا۔ بعد ازاں ان کا گروپ فوٹو بھی ہوا۔ چھوٹے بچوں نے روایتی پنجابی لباس اور دیگر ممالک کے قومی لباس پہن کر گراؤنڈ کا چکر لگایا اور تماشائیوں سے خوب داد وصول کی۔ ظہورالٰہی شہید سٹیڈیم کھچا کھچ تماشائیوں سے بھرا ہوا تھا، گراؤنڈ کے اندر اور باہر لوگوں کا ہجوم تھا۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *