چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی، طارق بشیر چیمہ اور مونس الٰہی کا نعیم الحق کے انتقال پر اظہار تعزیت
February 15, 2020
Featured, News, Urdu News
281 Views
لاہور(15فروری2020) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، ارکان اسمبلی مونس الٰہی، سالک حسین، حسین الٰہی اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے وزیراعظم کے معاون خصوصی اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغامات میں کہا کہ مرحوم باصلاحیت اور محب وطن سیاسی رہنما تھے، اللہ کریم نعیم الحق کی مغفرت فرمائے اور ان کی غمزدہ فیملی کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
