Wednesday , March 22 2023
Breaking News
Home / Featured / سمندری سے دو سابق ارکان پنجاب اسمبلی چودھری مظہر علی اور عارف محمود گِل پاکستان مسلم لیگ میں شامل، بلدیاتی الیکشن لڑیں گے

سمندری سے دو سابق ارکان پنجاب اسمبلی چودھری مظہر علی اور عارف محمود گِل پاکستان مسلم لیگ میں شامل، بلدیاتی الیکشن لڑیں گے

چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات میں مونس الٰہی اور کامل علی آغا بھی موجود تھے، پارٹی کو مضبوط اور فعال بنانے کی ہدایت

لاہور(17فروری2020) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، مونس الٰہی ایم این اے اور سینیٹر کامل علی آغا سے سمندری سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی چودھری مظہر علی گِل اور چودھری عارف محمود گِل نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ انہوں نے آئندہ بلدیاتی الیکشن پاکستان مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے لڑنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے پاکستان مسلم لیگ ان کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ فیصل آباد میں پارٹی کو مضبوط اور فعال بنائیں اور تمام کارکنوں اور ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلیں تاکہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنے امیدواروں کو کامیاب کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے پنجاب میں بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے جس طرح عوام کی خدمت کی اور ان کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کیا وہ اپنی مثال آپ اور پنجاب کی بلدیاتی تاریخ کا سنہرا دور تھا جس میں ریکارڈ ترقیاتی اور عوامی فلاح و بہبود کے کام کئے گئے۔ دونوں سابق ارکان اسمبلی کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہونے والوں میں چودھری خالد محمود گِل، حمزہ خالد گِل، شیخ اظہر اقبال اور حاجی عبدالقادر بھی شامل تھے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *