اوورسیز پاکستانی ملک کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے میں بڑا اہم کردار ادا کر رہے ہیں: چودھری پرویزالٰہی
February 18, 2020
Featured, News, Pictures, Urdu News
268 Views
سپیکر پنجاب اسمبلی سے صاحبزادہ پیر سعید احمد شاہ گجراتی، اور ملک طارق محمود کی ملاقات
لاہور(18فروری2020) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے صدر علماء مشائخ کونسل صاحبزادہ پیر سعید احمد شاہ گجراتی، اوورسیز پاکستانی عربیہ کونسل کے اہم رکن ملک طارق محمود اور طیب بٹ نے یہاں ان کی رہائش گا ہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر خصوصاً گجرات کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے میں بڑا اہم کردار ادا کر رہے ہیں جو ہر سال غیر ملکی کرنسی زرمبادلہ کی صورت میں پاکستان بھجواتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے ہمارے مذہبی اور دوستانہ تعلقات بہت مضبوط ہیں، سعودی عرب کی ترقی میں وہاں مقیم پاکستانیوں کا بڑا اہم رول ہے۔

