Sunday , December 10 2023
Breaking News
Home / Featured / پاکستان مسلم لیگ نے کرسچین تعلیمی اداروں کی واپسی سمیت اقلیتوں کیلئے مثالی کام کئے: چودھری پرویزالٰہی

پاکستان مسلم لیگ نے کرسچین تعلیمی اداروں کی واپسی سمیت اقلیتوں کیلئے مثالی کام کئے: چودھری پرویزالٰہی

آپ کی وزارتِ اعلیٰ میں اقلیتوں کو حقوق دئیے گئے اور ہماری حیثیت کو تسلیم کیا گیا: فادر مشاق آزاد

لاہور(19فروری2020) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے لندن میں پاکستان اقلیتی کمیونٹی کی جانب سے مقرر پہلے کیتھولک فادر مشتاق آزاد اور بابر سرویا نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں انسانی حقوق اور مذہبی ہم آہنگی سمیت کرسچین کمیونٹی کو درپیش مشکلات کو دور کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، پاکستان مسلم لیگ نے ان کی فلاح و بہبود اور حقوق کے تحفظ کیلئے مثالی کام کئے، ہمارے دور میں انہیں اسمبلیوں میں نمائندگی دی گئی، پنجاب میں میری وزارتِ اعلیٰ میں کرسچین کمیونٹی کو ان کے تعلیمی ادارے واپس کئے، پہلی بار با اختیار اقلیتی امور کی وزارت قائم کی اور ان کی کچی بستیوں کو مالکانہ حقوق دئیے، چرچز کی مرمت و دیکھ بھال کیلئے فنڈز مختص کیے۔ فادر مشتاق نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کو اسلام آباد میں ہونے والی آل پاکستانی کمیونٹی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی اور کرسچین کمیونٹی کیلئے ان کی گرانقدر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کے دور میں اقلیتوں کوا ن کے حقوق ملے اور پہلی بار ہماری حیثیت کو تسلیم کیا گیا۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *