برطانوی شاہی جوڑے نے امن سفیر کی حیثیت سے پاکستان کو پرامن ملک قرار دیا اور دنیا کو پاکستان کے مثبت چہرے سے روشناس کروایا: چودھری پرویزالٰہی
February 20, 2020
Featured, News, Pictures, Urdu News
277 Views
سپیکر پنجاب اسمبلی اور سالک حسین سے گجرات سے تعلق رکھنے والی یوکے لیبر پارٹی کی پارلیمنٹرین یاسمین قریشی کی ملاقات، برطانیہ اور پاکستان کے آپس میں بڑے گہرے سیاسی و ثقافتی تعلقات ہیں، دوطرفہ رابطہ عوام مہم کو فروغ دینے کی ضرورت ہے
لاہور(20فروری2020) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور چودھری سالک حسین ایم این اے سے گجرات سے تعلق رکھنے والی یوکے لیبر پارٹی کی پارلیمنٹرین یاسمین قریشی نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر خدیجہ عمر ایم پی اے بھی موجود تھیں۔ ملاقات میں دوطرفہ رابطہ عوام مہم کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ برطانیہ اورپاکستان کے آپس میں بڑے گہرے سیاسی و ثقافتی تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں برطانوی شاہی جوڑے نے امن سفیر کی حیثیت سے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور پاکستان کو پرامن ملک قرار دیتے ہوئے دنیا کو پاکستان کے مثبت چہرے سے روشناس کروایا اور سیر و سیاحت کے حوالے سے محفوظ ملک قرار دیا، اس کے علاوہ برطانیہ سے پاکستان کیلئے ڈائریکٹ فضائی سروس بھی شروع کر کے پاکستان پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی نسبت آج کا پاکستان زیادہ محفوظ ہے، ہم سیر و سیاحت کے شوقین افراد کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ آئیں اور پاکستان کے قدرتی حسن سے لطف اندوز ہوں۔ برطانوی پارلیمنٹرین یاسمین قریشی نے چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم برطانیہ میں پاکستان کا مثبت امیج پیش کرنے کیلئے مصروف عمل ہیں۔

