Sunday , December 3 2023
Breaking News
Home / Featured / صحافیوں کے مسائل ماضی میں حل کئے آئندہ بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے: چودھری پرویزالٰہی

صحافیوں کے مسائل ماضی میں حل کئے آئندہ بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے: چودھری پرویزالٰہی

سیکرٹری انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس جیریمی ڈیئر، رانا عظیم اور پی ایف یو جے کے دیگر عہدیداروں پر مشتمل وفد سے گفتگو

لاہور(20فروری2020) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ماضی میں صحافیوں کے مسائل حل کئے اور اب بھی انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ وہ انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کے سیکرٹری جیریمی ڈیئر کی قیادت میں صحافیوں کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ ملاقات میں پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم، دیگر عہدیدار اور سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔ جیریمی ڈیئر نے پاکستان میں صحافیوں کے درپیش مسائل و مشکلات کے بارے میں سپیکر پنجاب اسمبلی سے تبادلہ خیال کیا اور ان کے تحفظ اور معاشی مسائل پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ ہم صحافیوں کے مسائل سے آگاہ ہیں اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیا ہے، صحافیوں کے معاشی استحکام کیلئے حکومت میڈیا مالکان کے بقایا جات جلد ادا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ جیریمی ڈیئر کا کہنا تھا کہ موجودہ قوانین کسی صورت بھی آزادی اظہار رائے پر اثر انداز نہیں ہونے چاہئیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے جیریمی ڈیئر کی موجودگی میں صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان اور سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر سے بات کی اور فوری طور پر پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم کے ساتھ مل کر مسائل حل کرنے کیلئے کہا۔

 

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *