Sunday , December 10 2023
Breaking News
Home / Featured / وکلاء نے ہمیشہ قانون کی بالادستی کیلئے کام کیا، معاشرے کی اصلاح میں وکلاء کو اپنا کردار فعال کرنے کی ضرورت ہے: چودھری پرویزالٰہی

وکلاء نے ہمیشہ قانون کی بالادستی کیلئے کام کیا، معاشرے کی اصلاح میں وکلاء کو اپنا کردار فعال کرنے کی ضرورت ہے: چودھری پرویزالٰہی

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل چودھری محمد اکرم، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آصف محمود چیمہ، ممبر پنجاب بار کونسل چودھری محمد سرور اور علی ریاض کرمانی کی ملاقات

لاہور(21فروری2020) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل چودھری محمد اکرم نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ وفد میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آصف محمود چیمہ، ممبر پنجاب بار کونسل چودھری محمد سرور اور علی ریاض کرمانی شامل تھے۔ وفد نے چودھری پرویزالٰہی کو پنجاب بار کے مسائل سے آگاہ کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ وکلاء ہمارے معاشرے کا بڑا اہم جزو ہیں، معاشرے کی اصلاح میں وکلاء کو اپنا کردار فعال کرنے کی ضرورت ہے، عدالتوں کے ذریعے وکلاء عوام کو فوری اور سستا انصاف کے حصول میں معاونت کرتے ہیں، وکلاء نے ہمیشہ قانون کی بالادستی کیلئے کام کیا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ بار کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ عوام کو انکے بنیادی حقوق بغیر کسی رکاوٹ کے ملیں لہٰذا تمام شعبہ ہائے زندگی کو یکساں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے نہ صرف اقدامات کئے بلکہ ان پر عملدرآمد بھی کروایا۔ وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل چودھری محمد اکرم نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ آپ نے وکلاء کو پنجاب بار کونسل کی عمارت بنا کر دی، وکلاء کیلئے سرکاری ہسپتالوں میں فری علاج و ادوایات کی سہولیات بھی فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بعد میں آنے والی حکومتوں نے وکلاء برادری کے مسائل پر کوئی توجہ نہ دی۔

سپیکر چودھری پرویزالٰہی کی کینیڈین سٹینڈنگ کمیٹی برائے سٹیزن شپ اور امیگریشن کی نومنتخب چیئرپرسن سلمیٰ زاہد ایم پی کو مبارکباد

لاہور(21فروری2020) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کینیڈا کی رکن اسمبلی سلمیٰ زاہد کو کینیڈین سٹینڈنگ کمیٹی برائے سٹیزن شپ اور امیگریشن کی چیئرپرسن منتخب ہونے پر فون کر کے مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی دیگر ممالک میں اپنی خدمات پیش کرکے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔ سلمیٰ زاہد نے چودھری پرویزالٰہی سے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی طبیعت کے متعلق دریافت کیا اور اپنی کمیٹی اور دیگر ارکان اسمبلی کے ہمراہ پاکستان کے دورے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں مسلم لیگ کے صدر غوث ڈار پارٹی کو فعال بنانے میں اپنا رول بڑے احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *