چودھری شجاعت حسین سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات

عمرہ کی مبارکباد اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد/لاہور(21فروری2020) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ انہوں نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور صحت یابی کے بعد عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری شجاعت حسین نے سپیکر اسد قیصر کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Share