وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور سپیکر چودھری پرویزالٰہی میں ون آن ون ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
February 23, 2020
Featured, News, Pictures, Urdu News
179 Views
چاہتے ہیں عوام کو زیادہ سے زیادہ ڈیلیور کیا جائے: چودھری پرویزالٰہی، عوامی خدمت کا ایجنڈا مل کر آگے بڑھایا جائے گا: وزیراعلیٰ پنجاب
لاہور(23فروری2020) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کے درمیان ایوان وزیراعلیٰ میں ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں اتحادی امور پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا جبکہ پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کے معاملہ پر پیدا شدہ صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اتحادی معاملات کو احسن انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ڈیلیور کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوامی خدمت کے ایجنڈے کو مل کر آگے بڑھایا جائے گا۔

