Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / سپیکر چودھری پرویزالٰہی کی سربراہی میں ڈپٹی سپیکر اور وزیرقانون کی بات چیت، متنازعہ معاملات طے پا گئے

سپیکر چودھری پرویزالٰہی کی سربراہی میں ڈپٹی سپیکر اور وزیرقانون کی بات چیت، متنازعہ معاملات طے پا گئے

چودھری پرویزالٰہی نے گذشتہ رات وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے دوست محمد مزاری کی ملاقات کا اہتمام کیا تھا، معاملہ افہام و تفہیم سے احسن طور پر حل ہو گیا

لاہور(24فروری2020) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی ذاتی مداخلت سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور بعد ازاں وزیرقانون محمد بشارت راجہ سے ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری سے ملاقات کے بعد متنازعہ معاملات احسن طور پر طے پا گئے۔ چودھری پرویزالٰہی نے گذشتہ شب وزیراعلیٰ پنجاب سے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی ملاقات کا اہتمام کیا تھا جس کے بعد آج پیر کو سپیکر چودھری پرویزالٰہی کی سربراہی میں ڈپٹی سپیکر اور وزیرقانون کی ملاقات ہوئی جس میں ڈپٹی سپیکر پولیس تنازعہ کی انکوائری رپورٹ پر بات چیت کی گئی اور تمام معاملات افہام و تفہیم سے احسن طور پر طے پا گئے۔

___________________________

سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی لندن روانگی

لاہور(24فروری2020) پنجاب اسمبلی کے سیکرٹری محمد خان بھٹی سرکاری دورہ پر لندن روانہ ہوگئے۔ ان کی غیر موجودگی میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک کو سیکرٹری کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *