Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / پاکستان محفوظ ملک ہے، غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد اورکبڈی ورلڈکپ نے ثابت کر دیا: چودھری پرویزالٰہی

پاکستان محفوظ ملک ہے، غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد اورکبڈی ورلڈکپ نے ثابت کر دیا: چودھری پرویزالٰہی

بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی روکنے کیلئے عالمی برادری ٹھوس اقدامات کرے: گورنر ہاؤس میں پاک میڈیا کرکٹ ٹیم برطانیہ کے اعزاز میں ظہرانہ سے خطاب

لاہور(28فروری2020) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان محفوظ ملک ہے، غیر ملکی ٹیمیں اور کھلاڑی پاکستان آ رہے ہیں، شاندار کبڈی ورلڈ کپ کے انعقاد نے بھی دنیا کو مثبت پیغام دیا ہے اور اب پی ایس ایل کے تمام میچوں نے ملک کے سٹیڈیم آباد کر دئیے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی پاک میڈیا کرکٹ ٹیم برطانیہ کے اعزاز میں گورنر ہاؤس میں ظہرانے سے خطاب کر رہے تھے جس میں وجاہت علی خان، عطاء الحق، طاہرعلی، بابر علی رانا اور دیگر شخصیات بھی شریک تھیں۔ قائم مقام گورنر چودھری پرویزالٰہی نے بھارت میں مسلمانوں پر ظلم و بربریت کو آر ایس ایس اور حکومت کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی نے انسانیت کو جس قدر نقصان پہنچایا ہے اتنا تو جنگوں میں بھی نہیں پہنچا، عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ مودی کا ظلم روکنے کیلئے سامنے آئے اور بھارت میں مسلمانوں کو نسل کشی سے بچانے کیلئے فوری اور موثر اقدامات کرے۔ انہوں نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ حکومت اور پولیس مل کر اپنے ملک میں اقلیت پر ظلم کریں۔ چودھری پرویزالٰہی نے امریکہ طالبان معاہدہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاہدہ میں پاکستان کا کردار تسلیم کیا گیا ہے، پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کے عمل کو ہمیشہ سپورٹ کیا ہے کیونکہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور ہمیشہ امن کیلئے کردار ادا کیا ہے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *