خطے میں امن و سلامتی اور ترقی کیلئے وزیراعظم عمران خان اپنا رول بخوبی ادا کر رہے ہیں: چودھری پرویزالٰہی
March 5, 2020
Featured, News, Pictures, Urdu News
278 Views
قائم مقام گورنر چودھری پرویزالٰہی سے فرانسیسی سفیر مارک بیریٹے کی ملاقات، دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
آپ کی وزارتِ اعلیٰ کے دور میں والڈ سٹی اتھارٹی کا قیام اہم اقدام تھا جس سے لاہور کی تاریخی حیثیت کے تحفظ و ترویج میں مدد ملی: فرانسیسی سفیر
لاہور(05مارچ2020) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے فرانس کے سفیر مارک بیریٹے نے یہاں گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ خطے میں امن و سلامتی اور ترقی کیلئے وزیراعظم عمران خان اپنا رول بخوبی ادا کر رہے ہیں، پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک سے برابری کی سطح پر تعلقات کا خواہاں ہے۔ فرانسیسی سفیر مسٹر مارک بیریٹے نے کہا کہ آپ کی وزارتِ اعلیٰ کے دور میں والڈ سٹی اتھارٹی کا قیام اہم اقدام تھا جس سے لاہور کی تاریخی حیثیت کے تحفظ و ترویج میں مدد ملی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اقتصادی شعبے میں تعاون کو مزید مستحکم کریں گے۔

